ٹریفک حادثات: لاہور پہلے نمبر پہ آگیا

traffic accident

لاہور: ٹریفک حادثات کے حوالے سے صوبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور پہلے نمبر پہ آگیا ہے۔

کراچی: ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ

ہم نیوز کے مطابق ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو (1122) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران 84 ہزار سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ اعداد و شمار ڈبل ون ڈبل ٹو کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں بتائے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ریسکیو ون ون ٹوٹو کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یکم مارچ 2019 سے لے کر فروری 2020 کے درمیانی عرصے میں 84 ہزار سے زائد ہونے والے ٹریفک حادثات کے باعث ہزاروں شہری متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہونے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں تقریبا 50 ہزار موٹرسائیکل سوار متاثرہوئے جن میں سے 210 جانبر نہیں ہوسکے اور ملک عدم کو روانہ ہوگئے۔

پنجاب: 24 گھنٹوں میں 925 ٹریفک حادثات ، 7 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق ٹریفک حادثات کے باعث 66625 مرد اور 17718 خواتین متاثر ہوئیں۔

دستیاب اعداد و شما رکےمطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں کے ہوئے جن کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دس ہزار حادثات صرف غلط یو ٹرن کی وجہ سے پیش آئے جب کہ 12 ہزار غلط یوٹرن لینے کی وجہ سے وقوع پذیر ہوئے۔

’ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے دوران 616 وارڈنز پر تشدد کیا گیا‘

ہم نیوز کے مطابق شہر میں تیز رفتاری، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور کم عمر ڈرائیوروں کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں