باغ: مسافر گاڑی کو حادثہ، نو افراد جاں بحق


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے باغ جانے والی مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں نوافراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی چودھری ذوالقرنین کے مطابق جاں بحق افراد میں ڈرائیور، دو خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ باغ کو راولاکوٹ سے ملانے والے ارجہ پُل پر پیش آیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈی جی خان میں ٹریفک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی

ناقص سڑکوں، تیز رفتاری اور خراب ڈرائیونگ کے باعث پاکستان میں ٹریفک حادثات پیش آتے رہتے ہیں جن میں سینکڑوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

گزشتہ سال دسمبر میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گجرات سے سیالکوٹ جانے والے خاندان کے افراد پہ اس وقت قیامت گزر گئی جب وین بے قابو ہو کر وزیرآباد کے ایک نالے میں جا گری۔

یہ بھی جانیں: ٹریفک حادثہ: کمشنر مکران سمیت چار افراد جاں بحق

حادثے کے باعث ایک بچی سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 9 زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے امدادی اداروں نے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

دسمبر میں ہی ڈی آئی خان میں درابن روڈ پر ہونے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی ہائی ایس گاڑی سے ٹکرا گئی۔


متعلقہ خبریں