اٹک: ڈاکٹر ویڈیو بناتی رہی، مریضہ نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی

اٹک: ڈاکٹر ویڈیو بناتی رہی، مریضہ نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی

اٹک: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ لواحقین نے ڈاکٹروں اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔

مردان میں ڈاکٹروں کی غفلت: نومولود دم توڑ گیا

ہم نیوز کے مطابق زیب النسا نامی مریضہ کوتحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال فتح جنگ چیک اپ کے لیے لایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے چیک اپ کیے جانے کے بعد مریضہ کو گھر لے جایا گیا لیکن جب دوبارہ طبیعت خراب ہوئی تو عزیز و اقارب دوباہ ایک مرتبہ پھر زیب النسا کو اسپتال لائے۔

لواحقین کے مطابق دوبارہ اسپتال لانے پر ڈاکٹروں کی جانب سے صریحاً غفلت کا مظاہرہ کیا گیا اور موقع پر موجود ڈاکٹرمریضہ کا معائنہ کرنے کے بجائے اس کی ویڈیو بنانے لگی۔

ڈاکٹرز کی ’غفلت‘، اسپتال کی مسجد کے واش روم میں بچے کی پیدائش

ہم نیوز نے لواحقین کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسی دوران خاتون مریضہ زیب النسا نے اسپتال میں تڑپ تڑپ کر اپنی جان دے دی۔

مریضہ زیب النسا کے ساتھ اسپتال آنے والے لواحقین نے اس موقع پر سخت احتجاج کرتے ہوئے نعش اسپتال میں رکھ کر سخت احتجاج شروع کردیا۔

اداکار عمر شریف کی بیٹی ڈاکٹروں کی غفلت کے بھینٹ چڑھ گئی

ہم نیوز کے مطابق لواحقین کا مطالبہ ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ دار ڈاکٹر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔


متعلقہ خبریں