پاکستان جلد بیٹری بسیں تیار کرنے والا جنوبی ایشیاء کا پہلا ملک ہو گا، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان جلد بیٹری بسیں تیار کرنے والا جنوبی ایشیاء کا پہلا ملک ہو گا۔  

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی نشاندہی کی 2 ہزار روپے میں سستی کٹ تیار کی ہے۔ کامسیٹس نے جلی ہوئی جلد کے تبادلے کیلئے مصنوعی جلد تیارکرلی جسے جلد کمرشل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص فیصلے کیلئے دباؤ کا تاثر ملتا ہے، فواد چوہدری

عالمی یوم خواتین کے موقع پر پاکستان کی خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواتین نے تمام شعبوں میں ملکی ترقی وخوشحالی میں کلیدی کردارادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے اقدام سے بیرون ممالک مقیم پاکستانی اپنے ملک میں اپنا تجربہ منتقل کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس اقدام سے برطانیہ میں 200 سے زائد سائنسدانوں اور ماہرین کے ساتھ جڑ گئے ہیں۔ امریکہ اور یورپ کیساتھ بھی ایسے ہی گروپس قائم کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کا عثمان بزدار کو عہدہ چھوڑنے کا مشورہ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد 70 برطانوی سائنسدان پاکستان آئے ہیں جو تین اہم امور پر بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 500 سے زائد تحقیق و ترقی کے ادارے کام کر رہے ہیں تاہم باہمی ربط نہیں، اب وظائف انہیں دیے جائیں گے جو اندرون ملک اشیاء تیار کریں۔اس قسم کے وظائف کی فراہمی سے اشیاء درآمد نہیں کرنی پڑیں گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دو ارب ڈالرز کی صرف دالیں درآمد کیں، یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں