کچھ خواتین کا ایجنڈا درست نہیں،اپنی موت آپ مر جائے گا: غلام سرور

کچھ خواتین کا ایجنڈا درست نہیں،اپنی موت آپ مر جائے گا: غلام سرور

ٹیکسلا: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کچھ خواتین کا ایجنڈا درست نہیں ہے لیکن وہ اپنی موت آپ مرجائے گا۔ انہوں ںے کہا کہ بعض اسپانسرڈ خواتین عالمی ایجنڈے کے تحت کام کر رہی ہیں، ایسی خواتین پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے۔

خواتین کا عالمی دن، ملک کے مرکزی شہروں میں تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد

ہم نیوز کے مطابق وہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور یہاں صرف لا الہ اللہ کا نظام ہی چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں ہررشتے کے حقوق کا تعین ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں تسلیم کیا کہ اسلام نے جو حقوق خواتین کو دیے ہم انہیں ادا نہیں کرسکے ہیں وگرنہ ماں، بہن اور بیٹی کے حقوق کا تعین اسلام میں پہلے کردیا گیا ہے۔

غلام سرور نے کہا کہ خواتین میں جو جذبہ آج دیکھ رہا ہوں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ آج جو تبدیلی آئی ہے اس میں زیادہ کردار خواتین کا ہے۔

خواتین کو مساوی مواقع فراہم کیے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی تحریک کی کامیابی کا کریڈٹ خواتین کو جاتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں اسلام کے فیصلوں پرعمل درآمد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے باپ کی شہادت کے بعد ہر صعوبت برداشت کی لیکن مشکل دور میں اپنے باپ کی تحریک کو لے کر آگے بڑھیں۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے بے نظیر بھٹو کو اسلامی دنیا کی کامیاب ترین وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح، بے نظیر بھٹو اور ارفع کریم جیسی شخصیات نے معاشرے میں نمایاں مقام اپنی جدوجہد اور محنت سے حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں اور پاکستانی پارلیمنٹس میں بھی ان کی کارکردگی نمایاں ہے۔

ہندوستان نے ثابت کیا ہے کہ ان کا ملک صرف ہندوؤں کے لیے ہے۔ غلام سرور

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے کہا کہ حکومت خواتین کو آسان قرضے فراہم کرے گی اور میرا وعدہ ہے کہ اپنے حلقہ انتخاب میں خواتین کے حقوق کے حصول کے لیے کام کروں گا۔


متعلقہ خبریں