سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آج کورونا کے چار ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک مثبت آیا۔

یہ بھی پڑھیں: 100 سے زائد ممالک کورونا وائرس کی گرفت میں، ہلاکتوں کی تعداد 3500 سے بڑھ گئی

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق محکمہ صحت نےمجموعی طورپر107 سمپلزکےٹیسٹ کیے جن میں سے چارمثبت آئے۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ چارمیں سے ایک شخص صحت یاب ہوکرگھرچلا گیا ہے جبکہ 265 افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں