تحریک انصاف کے ڈھنڈورچیوں کو “بلاول فوبیا” ہوچکا ہے, مرتضی وہاب


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ تحریک انصاف کے ڈھنڈورچیوں کو “بلاول فوبیا” ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیر  مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پر تنقید کرکے مراد سعید پبلسٹی سٹنٹ بن رہے ہیں۔ اپنی معاشی ناکامی کا غصہ پیپلز پارٹی پر نکالنا بدحواسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پر تنقید کرنا کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی بات ہے، کرپشن کے نعرے کا جھنڈا اٹھائے تحریک انصاف کو ڈیڑھ سال ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار معیشت کو آئی سی یو میں پہنچا کر فرار ہو گئے، مراد سعید

مرتضیٰ وہاب  کا کہنا تھا کہ نااہل حکمرانوں سے کچھ نہیں ہورہا تو سندھ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ مراد سعید کی حیثیت کیا ہے ؟ سب جانتے ہیں، بدزبانی اور بدکلامی میں تحریک انصاف کا ثانی نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مراد سعید کو سندھ کا غم کھائے جارہا ہے وہ سندھ کی کسی یونین کونسل سے ہی الیکشن لڑ کر دکھائیں ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیم جب آنکھوں کے تارے بن جائیں یہی گل کھلاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں