ایف بی آر: ریونیو کی مد میں 17 فیصد زائد وصولیاں

250 روپے ٹیکس؟ کس رکن اسمبلی نے ادا کیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی 2019 سے جنوری 2020 کے درمیانی عرصے میں 345 ارب روپے کی زائد وصولیاں کی ہیں۔ اعداد و شما رکے مطابق ایف بی آر نے ریونیو کی مد میں 17 فیصد سال گزشتہ کے مقابلے میں زائد وصولیاں کی ہیں۔

کراچی کے تاجران کو ہراساں نہیں کیا جا رہا ہے، ایف بی آر

ہم نیوز نے ترجمان ایف بی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ پہلے سات ماہ میں 920 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 897.5 ارب کا انکم ٹیکس اکھٹا ہوا۔

ترجمان کے مطابق یہ انکم ٹیکس وصولیاں گذشتہ سال کی 759.1 ارب کے مقابلے میں 18.1 فیصد زائد رہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس عرصہ میں 1039 ارب روپے کی سیلز ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے مقابلے میں 996.6 ارب اکھٹے ہوئے ہیں۔

ہم نیوز نے ایف بی آر ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کی مد میں گذشتہ سال کی 799.1 ارب روپے کے مقابلے میں 24.7 فیصد زائد اکھٹے ہوئے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کا محصولات کے سالانہ ہدف پر نظرثانی کا اعتراف

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو سات ماہ میں 2509 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2407.7 ارب روپے کے ٹیکس اکھٹے ہوئے ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکس وصولیاں گذشتہ سال کے 2062.7 ارب روپے کے مقابلے میں 16.7 فیصد زائد رہیں۔

ہم نیوز نے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایف بی آر میں 29 فروری تک 24 لاکھ 83 ہزار آٹھ سو 66 ریٹرنز داخل ہوئیں۔

اسلام آباد: نئے چیئرمین ایف بی آر کی تلاش

ایف بی آر میں داخل ہونے والی یہ ریٹرنز گذشتہ سال کے مقابلے میں تین لاکھ 73 ہزار آٹھ سو 77 زائد رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں