عمران خان ملک کے لیے محنت کر رہے ہیں، جنید لاکھانی

عمران خان ملک کے لیے محنت کر رہے ہیں، جنید لاکھانی

سیہون شریف: سربراہ بیت المال سندھ نے کہا ہے کہ پارٹی میں تبدیلی کا علم نہیں باقی کورونا وائرس ضرور آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں عہدہ، ووٹ یا نوٹ لینے کے لیے نہیں آیا تھا۔

کراچی: میرے قتل کے بعد! نوید کی خود سوزی لواحقین کی امداد کا ذریعہ بن گئی؟

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید لاکھانی نے یہ بات درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پہ حاضری دینے کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہی۔ انہوں ںے مزار پہ حاضری کے دوران ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

جنید لاکھانی نے کہا کہ جہاں میرٹ نہ ہو وہاں میرا ہونا مناسب نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلے میرٹ کی بجائے من پسند کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھر ایسے عہدے انہی کو اچھے لگتے ہیں۔

سربراہ بیت المال سندھ نے کہا کہ قلندر کا پیغام پوری دنیا میں سندھ کی طرف سے امن کا پیغام ہے۔

بھارت میں سکھوں نے کیلنڈر پر عمران خان کی تصویر لگا دی

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پرصوبائی اور وفاقی حکومتیں کام کررہی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہر شخص اپنی بھرپور کوشش کررہا ہے۔

جنید لاکھانی نے کہا کہ سیہون میں الٹا قلعہ دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ اس الٹے قلعے سے حکمرانوں کو سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل کے تخت نشین آج الٹے شہر میں نشان عبرت ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ملکی حالات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان واحد شخص ہیں جو ملک کے لیے محنت کررہے ہیں۔

عمران خان روایتی سیاستدان نہیں ہیں، جہانگیر ترین

پی ٹی آئی رہنما حنید لاکھانی نے کہا کہ اسلام آباد میں عورت مارچ پر ہونے والا پتھراؤ شرمناک عمل ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اس ملک میں سب کو اظہار آزادی کا حق حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں