گیم پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے ببل کھاتا ہوں، بین ڈنک


لاہور: قلندرز کے بلے باز بین ڈنک نے کہا ہے کہ گیم پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے ببل کھاتا ہوں۔

کراچی کنگز کے خلاف لاہور قلندرز کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بلے باز بین ڈنک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی جیت میں کردارادا کرنے پر بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے اسکور کو دیکھ کر ڈگ آوٹ میں یہی سوچ تھی کہ ہم نے گیند کو میرٹ پر کھیلنا ہے، کنگز کی باؤلنگ اچھی تھی تاہم ہمارے کپتان سہیل اختر نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: بین ڈنک کی طوفانی اننگز، قلندرز 8 وکٹوں سے فتح یاب

ان کا کہنا تھا کہ کوشش یہ کرتا ہوں ٹیم کے لئے کھیلوں، 12 کے رن ریٹ ہونے کے باوجود دباؤ میں نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے تماشائی بہت زبردست ہیں یہاں کھیل کی بہت خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا ک اب ٹورنامنٹ اوپن ہوگیا امید ہے ہم جیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

 


متعلقہ خبریں