ایشیاء کپ کا انعقاد بنگلہ دیش میں کیے جانے کا امکان


 لاہور: ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے تاہم بھارت کی جانب سے انکار کے بعد یہ ٹورنامنٹ بنگلہ دیش میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کرکٹ پاکستان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مابین یہ معاہدہ طے پایا گیا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر ایشیاءکپ کی میزبانی بنگلہ دیش کو دے دی جائے گی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن جو ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے بھی صدر ہیں نے پی سی بی کو یقین دلایا تھا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو بنگلہ دیش میں ٹیم بھیجنے پر رضا مند کر لیں گے۔

مزید پڑھیں: بھارت کی پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کرانے کی کوششیں

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا تھا کہ ایشیا کپ کا انعقاد نیوٹرل وینیو پر ہو گا تاہم انہوں نے وینیو کا نام لینے سے گریز کیا۔

خیال رہے  بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے اعلان کیا تھا کہ ایشیا کپ  کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت دونوں ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ان کے اس بیان پر پی  سی بی  نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ گنگولی نہیں ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔


متعلقہ خبریں