لاہور: گرین ٹاؤن میں چار افراد کا لرزہ خیز قتل


لاہور: گرین ٹاون میں چار افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔

جج ویڈیو اسکینڈل: ناصر بٹ کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ کھل گیا

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد آئے جن میں سے ایک شخص گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ کرکے فرار ہو گیا۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

مقتولین کی شناخت اسحاق، ابو ذر، عاطقہ اور حسنہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاہور میں لے پالک بیٹے نے والدہ کو قتل کردیا

ہم نیوز کے مطابق ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ اور ایس پی صدر انوسٹی گیشن بھی پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر موجود ہیں جب کہ تحقیقاتی ٹیمیں موقع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کررہی ہیں۔

علاقہ پولیس کو فرانزک سائنس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی مکمل مدد و تعاون حاصل ہے۔

لاہور : مبینہ گھریلو جھگڑے پر ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل

ہم نیوز نے ترجمان پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ضمن میں ابتدائی طور پر کچھ بھی کہنا نا ممکن ہے البتہ تحقیتقات کے بعد سامنے آنے والے شواہد سے عوام الناس کو آگاہ کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں