کراچی: گلبہار میں گرنے والی عمارت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم


کراچی: گلبہار کے علاقے میں گرنے والی عمارت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کمشنر کراچی نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

ہم نیوز نے نوٹی فکیشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی میں ایس پی ضلع وسطی، ڈائریکٹر کے ایم سی، اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد اور این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ سول انجینئرنگ کے پروفیسر شامل ہوں گے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت تحقیقاتی کمیٹی آئندہ دو ہفتے میں اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کرے گی۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے خلاف مقدمہ درج

ہم نیوز کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی یہ بھی معلوم کرے گی کہ عمارت کی تعمیر منظور شدہ نقشے کے مطابق ہوئی تھی یا نہیں؟ تحقیقاتی کمیٹی کے سیکریٹری اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہوں گے۔

شہر قائد کے علاقے گلبہار میں زمیں بوس ہونے والی عمارت سے مزید چار نعشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعدد 27 ہوگئی ہے۔

کراچی: عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان 9 افراد کھو بیٹھا، ورثا غم سے نڈھال

ہم نیوز نے ریسکیو ذرائع سے بتایا ہے کہ ملبے سے ملنے والی ایک خاتون کی نعش کو کوثر جہاں کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں