چھوٹے پلاٹس پر دو منزلہ سے زائد تعمیرات نہیں ہونی چاہئیں،ریسکیو حکام

سانحہ گلبہار کے متاثرین کو عمارت تعمیر کرکے دوں گا، پی ٹی آئی رہنما

کراچی: ریسکیو حکام نے تجویز پیش کی ہے کہ شہر میں چھوٹے پلاٹس پر دو منزلہ سے زائد تعمیرات کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

کراچی: گلبہار میں گرنے والی عمارت کی تحقیقات کے لیے کیٹی قائم

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گلہبار کے علاقے میں زمیں بوس ہونے والی چھ منزلہ عمارت کے انہدام پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے ریسکیو حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی رپورٹ حکومت کو بھیجیں گے۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو حکام کی جانب سے تیار کی جانے والی رپورٹ میں عمارت کے گرنے کی وجوہات بھی بیان کی جائیں گی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹ میں تجویز پیش کی جائے گی کہ شہر قائد کے چھوٹے پلاٹوں پر دو منزلہ سے زائد تعمیرات کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

کراچی: کھارادر میں عمارت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق، بچیاں زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو حکام اپنی تیار کردہ رپورٹ میں اس بات کا بھی اظہار کریں گے کہ دو منزلہ عمارت کی تعمیر کرنے کی اجازت لی جاتی ہے لیکن عملاً چھ منزلہ عمارت بنا دی جاتی ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ریسکیو حکام نے سانحہ رضویہ کے متعلق اپنی ابتدائی رپورٹ سے کمشنر کراچی کو آگاہ کردیا ہے۔

کراچی: گلبہار میں عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی

کمشنر کراچی نے بھی عمارت کے گرنے کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کراچی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی ہے جو آئندہ دو ہفتے میں اپنی رپورٹ سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو آگاہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں