اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 1160 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 377 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج شدید مندی کی لپیٹ میں آنے کے بعد کریش کر گئی، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 1160 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز پر ہی کریش کر گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 219 پوائنٹس پر ہوا تاہم ابتدا میں ہی انڈیکس 2 ہزار 106 پوائنٹس گر گیا اور انڈیکس 36 ہزار 112 پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

اسٹاک مارکیٹ کریش ہوتے ہی سرمایہ کار انتہائی محتاط ہو گئے اور اپنا سرمایہ محفوظ کرنے لگے۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1160 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 37 ہزار 58 کی سطح پر اختتام پذیر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں ایف بی آر: ریونیو کی مد میں 17 فیصد زائد وصولیاں

آج 251,655,490 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 10,322,906,677 بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں