امام مسجد کی 9 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی


چونیاں کے نواحی علاقہ میں امام مسجد نے 9 سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

تھانہ صدر پولیس نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر امام مسجد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نو سالہ بچے کو میڈیکل چیک اپ کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: صادق آباد میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

پولیس حکام نے بتایا کہ امام مسجد کچھ عرصہ سے چونیاں کے نواحی مسجد میں خطیب کے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔

قاری نے بچے سے زیادتی کے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

خیل رہے کہ مذہبی مقامات پر بچوں کے ساتھ زیادتی کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔

قبل ازیں مانسہرہ کے ایک مدرسے میں بچے کو سو مرتبہ سے زائد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس اطلاع پر نہ صرف پولیس بلکہ خیبرپختونخوا (کے پی) کا محکمہ تعلیم بھی حرکت میں آگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مدرسے کے طالب علم سے زیادتی: مفتی کفایت اللہ پر ملزم کو بچانے کا الزام

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ڈی ای او) مانسہرہ نے جنسی زیادتی کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔

اس ضمن میں مشیر تعلیم کا کہنا تھا کہ الزام ثابت ہونے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں