ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے افسر شہید

آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے

فوٹو: فائل


راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے افسر کرنل مجیب الرحمان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر فورسز نے ٹانک کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فورسز کے گھیراؤ کرنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کرنل مجیب الرحمان جام شہادت نوش کر گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں ایل او سی: بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

پاک فوج کی روایات کے مطابق افواج پاکستان کے افسران اپنے دستوں کو ہر میدان جنگ میں لیڈ کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں