وزیر اعظم عمران خان مسائل کو جڑوں سے ختم کر رہے ہیں، گورنر پنجاب

کورونا وائرس کو کوئی سنجیدگی سے نہیں لے رہا، گورنر پنجاب

فوٹو: فائل


لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مسائل کو جڑوں سے ختم کر رہے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان سمیت سب 2023 تک صبر کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی حزب اختلاف کا کبھی پورا نہ ہونے والا خواب ہے جبکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کر نے والے کبھی عوام کے خیر خواہ نہیں سکتے۔ احتجاج  اور مارچ سے حزب اختلاف کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان ملک کے لیے محنت کر رہے ہیں، جنید لاکھانی

انہوں نے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مسائل کو جڑوں سے ختم کر رہے ہیں اور جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع ملکی معیشت کے لیے بڑا تحفہ ہے۔


متعلقہ خبریں