عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 25 فیصد تک کمی

Crude oil

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں حیرت انگیز طور پر 25 فیصد تک کمی آگئی ہے۔

اس سے قبل خام تیل کی قیمت میں اتنی کمی 1991 میں عراق کے کویت پر قبضے کے دوران ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ کروڈ آئل کی قیمت 22 فیصد کمی کے بعد 32 ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ 35 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پٹرول 5 روپے سستا

روس نے تیل کی پیداوار میں کمی سے متعلق اوپیک ممالک کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد قیمتوں کے معاملے پر اوپیک ممالک کے درمیان ڈیل نہ ہوپائی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیل نہ ہونے کی وجہ سے روس اور سعودی عرب کے درمیان تیل کی قیمتوں پر جنگ شروع ہو گئی ہے۔

ویان میں اوپیک ممالک کے اجلاس کی ناکامی کے بعد صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کے تجارتی خسارے میں کمی متوقع ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال سے ملک میں مہنگائی میں کمی ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی تھی۔

پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک سو گیارہ روپے ساٹھ پیسے مقرر کی گئی تھی۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے کمی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت ایک سو بائیس روپےچھبیس پیسے مقرر کی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے کمی گئی جس کے بعد نئی قیمت 92.45 روپے پر آگئی۔

اسی طرح حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کا اعلان کیا ہے اور نئی قیمت 77.51 روپے مقرر کردی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں