لاہور میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملیں

پسند کی شادی: بیٹے نے اجازت نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

فوٹو: فائل


لاہور: لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملیں جس کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

باغبانپور کے ایک گھر سے ملنے والی لاشیں میاں بیوی اور بچی کی ہیں جنہیں نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کر دیا گیا تاہم پولیس قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے باغبانپورہ میں گھر سے 3 لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی۔

عثمان بزدار نے حکم دیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور قتل میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں لاہور: گرین ٹاؤن میں چار افراد کا لرزہ خیز قتل

انہوں نے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو ہر صورت انصاف مہیا کیا جائے گا۔

گزشتہ روز بھی لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں چار افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو مرد اور دو خواتین شامل تھیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد آئے جن میں سے ایک شخص گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ کرکے فرار ہو گیا۔


متعلقہ خبریں