’عہد وفا‘ کی شوٹنگ: کس سین کے دوران احد رضا میر کے سر پر پنچ پڑ گیا؟

’عہد وفا‘ کی شوٹنگ: کس سین کے دوران احد رضا میر کے سر پر پنچ پڑ گیا؟

ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’عہد وفا ‘ کے ستاروں کے ساتھ ایک شام سجائی گئی جس میں انہوں نے شوٹنگ کے دوران پیش آئے دلچسپ واقعات شیئر کیے۔

وطن کی مٹی سے کیے گئے عہد وفا کی داستان، ڈرامہ سیریل عہد وفا کی آخری قسط سے قبل ڈرامے کے ستارے ہم ٹی وی کے مہمان بنے۔ زارا نورعباس، عدنان سرمد، عثمان بٹ اور احد رضا میر نے ڈرامے کے آف دی اسکرین لمحوں پر دلچسپ گفتگو کی۔

’عہد وفا‘ کی ٹیم کے ساتھ رکارڈ کیے گئے اس اسپیشل پروگرام کی میزبانی کے فرائض اداکارہ ثروت گیلانی نے سرانجام دیے۔
زارا نور عباس

رانی کا کردار ادا کرنے والی رانی کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘منفرد انداز سے پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ عورتیں صرف اپنی من مانی کرتی ہیں بلکہ دوسری کی بھی بات سنتی اور سمجھتی ہیں۔

زارا نور عباس نے کہا کہ اس ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کے دوران جب خواتین کو اکٹھا کیا گیا تو انہیں ایسا لگا  کہ جیسے وہ واقعی ہی کسی سیاستدان کی بیوی ہیں اور حقیقت میں ووٹ مانگ رہی ہیں۔

عثمان خالد بٹ

عثمان خالد بٹ کا کہنا تھا کہ ڈرامہ نویس مصطفیٰ آفریدی نے ’عہدوفا‘ میں ملک شاہ زین کا کردار انتہائی اچھے انداز میں لکھا۔

مری مال روڈ پر شوٹنگ کے دوران گرنے کے واقعہ کے متعلق انہوں نے بتایا کہ اس دوران انہیں حقیقت میں بہت زیادہ چوٹیں آئی تھیں۔

ان کا رانی کے پسندیدہ ڈائیلاگ سے متعلق کہنا تھا کہ ’سرمہ کالے نین دا، دل ملک شاہ زین دا۔۔۔۔‘ ان کا پسندیدہ ڈائیلاگ ہے۔
عدنان صمد خان


’عہد وفا‘ میں گلزار کا کردار ادا کرنے والے عدنان صمد خان سے سوال کیا گیا کہ کیا کیڈٹ کالج میں شوٹنگ کے دوران آپ کو ڈانٹ بھی پڑی تو انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں ڈانٹ پڑی تو میں نے جواب دیا کہ، آفیسر میں کیڈٹ نہیں ہوں، تو وہ مطمئن ہوگئے۔
عدنان صمد نے کہا کہ ڈرامے کے دوران انہوں نے ’اللہ کریسی چنگیاں‘ گانے کا جو ترجمہ کیا وہ ایک شاہکار ہے۔
احد رضا میر


ہر دلعزیز اداکار احد رضا میر سے سوال کیا گیا کہ آپ شادی کب کررہے ہیں؟ تو جواباً ان کا کہنا تھا کہ شادی تو ہورہی ہے،  شادی کا کارڈ سامنے آئے گا تو تمام تفصیل معلوم ہوجائے گی۔میزابان ثروت گیلانی نے ازراہ مذاق احد سے سوال کیا کہ کیا سیلوٹ کرنے کا آپ کا انداز پختہ ہوگیا ہے؟

انہیں سیلوٹ سیکھنے والی فوٹیج بھی دکھائی گئی، جس پر احد رضا میر نے جواب دیا کہ آپ کو یہ شاٹ ملا کہاں سے؟
سیفی حسن
میزبان ثروت گیلانی نے ’عہد وفا‘ کے ڈائریکٹر سیفی حسن سے سوال کیا کہ آپ پوری کاسٹ کے ٹیچر تھے، سب سے زیادہ شرارتی اسٹوڈنٹ کون تھا؟

انہوں نے جواب دیا، سب اسٹوڈنٹس بہت محنتی تھے، ایسی کاسٹ پہلے کبھی نہیں ملی۔

ایک دلچسپ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ باکسنگ کے ایک شاٹ کے لیے حقیقی باکسر کی خدمات حاصل کیں اور اسے کہا کہ احد کی آنکھوں پر نہیں مارنا تو باکسر نے احد رضا میر کے سر پر پنچ مارا دیا اور ان کی آنکھیں گھما دیں۔

مومنہ درید


مومنہ درید پروڈکشنز کی روح رواں مومنہ درید کا کہنا تھا کہ سب کو چاہیے کہ مل کر قوم کی تعمیر میں حصہ لیں۔

مصطفیٰ آفریدی

ڈرامہ نویس مصطفیٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ دوسرے پراجیکٹس سے زیادہ مختلف تھا کیونکہ اس میں چار کہانیوں کو ایک ساتھ لے کر چلنا تھا۔

وہاج علی

عہد وفا میں شارق کا کردار ادا کرنے والے وہاج علی سے میزبان ثروت گیلانی نے سوال کیا کہ اس پراجیکٹ میں کیا ایک تاریخ رقم کی گئی؟

وہاج علی جواب میں مسکرائے اور کہا کہ عثمان اور زرا ان کا جواب سمجھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ڈرامہ سیریل میں اداکاری کا بہت اچھا تجربہ رہا۔


متعلقہ خبریں