کراچی آنے والے مسافروں کی اسکریننگ یقینی بنائیں، وزیراعلیٰ سندھ

حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کا ٹیکس جمع کرنے سے انکار کردیا

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک سے کراچی آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ یقینی بنائی جائے۔

کورونا وائرس: سندھ کے تعلیمی اداروں سمیت کوچنگ سینٹرز 15 مارچ تک بند رہیں گے

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ، میئرکراچی اورعالمی ادارہ صحت کے نمائندگان سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں کے علاوہ پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔

شرکائے اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے متعلق آج پانچ مشکوک افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اجلاس کو دوران بریفنگ آگاہ کیا گیا کہ آج ہونےوالے پانچوں افراد کےٹیسٹ منفی آئےہیں۔

کورونا وائرس: ہلاکتوں کی تعداد 3000 سے تجاوز کرگئی

ٹاسک فورس کو متعلقہ حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز آٹھ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جب کہ ابھی 19 افراد کے ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذرائع سے بتایا ہے کہ تین کیسز میں سے دو کی حالت بہتر ہوئی ہے۔ شرکائے اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سندھ میں اب تک کل 135 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے چار کیس مثبت ثابت ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کو بتایا گیا کہ جو چار کیسز مثبت رپورٹ ہوئے تھے ان میں سے ایک مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر چلا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو ہدایات بھی جاری کی جائیں کہ جیسے ہی ان کے علم میں کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی شخص آئے تو وہ فوری طورپرحکومت سندھ کے محکمہ صحت کو رپورٹ کریں۔

کورونا وائرس: حکومت سندھ کو 1213 زائرین کی تلاش

ہم نیوز کے مطابق شرکائے اجلاس کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ مختلف ممالک سے آنے والے 3630 مسافروں کی اب تک اسکریننگ کی گئی ہے۔ شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ 230 افراد جوایران سے آئے تھے وہ 230 گھروں میں قائم کیے جانے والے قرنطینہ میں ہیں۔


متعلقہ خبریں