چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی مستعفیٰ


اسلام آباد: چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی مستعفیٰ ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناء پر دیا۔

زبیر گیلانی کو گزشتہ سال جولائی میں وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعینات کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور عہدے سے مستعفی

انہوں نے گزشتہ دنوں وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی تھی جس میں ملک بھر میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مختلف اقتصادی زونز کی منظوری دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نےعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی جانیں: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جمال احمد سکھیرا مستعفیٰ

ترجمان وزارت قانون کے مطابق اٹارنی جنرل انور منصور کو حکومت کی جانب سے مستعفی ہونے کا کہا گیا تھا۔

انور منصور خان نے اپنے استعفے میں مؤقف اپنایا کہ پاکستان بار کونسل نے اس کا مطالبہ کیا تھا اور میرے لیے یہ افسوس کی بات ہے کہ جس بار کونسل کا چیئرمین ہوں اس نے استعفے کے مطالبہ کیا۔

بعدازاں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جمال احمد سکھیرا نے استعفیٰ دے دیا جسے انہوں نے گورنر پنجاب کو بھجوایا۔


متعلقہ خبریں