فواد چوہدری کا شہباز شریف کی وطن واپسی کا مطالبہ

وفاقی کابینہ: تھریٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر قائد حزب اختلاف شہباز شریف ملک واپس نہیں آرہے تو طے کیا جائے کہ نیا اپوزیشن لیڈر کون ہوگا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں سے پوچھا کہ شہباز شریف کب واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کی نشست بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے، اگر شہباز شریف نے واپس نہیں آنا تو بیٹھ کر طے کر لیں اور نیا اپوزیشن لیڈر بنا لیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان جلد بیٹری بسیں تیار کرنے والا جنوبی ایشیاء کا پہلا ملک ہو گا، فواد چوہدری

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وزرا دفاتر کے بجائے کوہسار مارکیٹ میں بیٹھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت تشویشناک صورتحال ہے، ایوان کو اس معاملہ پر اعتماد میں لیا جائے۔

اس پر حکومتی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس معاملہ پر کابینہ کا نام نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ دو گروپوں میں تقسیم ہو گئی ہے، فواد چوہدری

انہوں نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے اپنے دور میں مجموعی طور پر 4 سے 5 کابینہ اجلاس ہوئے یہ کس منہ سے ایسی بات کر رہے ہیں؟

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ اس ہفتے 121 جعلی خبریں رپورٹ ہوئیں اور اس حوالے سے اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایک بندہ ایوان میں کھڑے ہو کر غلط بات کرے تو اس کی سزا کیا ہونی چاہیئے، یہ ثابت کریں کہ وزیراعظم نے ایسا کہا ورنہ ایوان سے معافی مانگیں۔


متعلقہ خبریں