اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا


اسلام آباد:پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ کے مہینے کے لیے درآمد شدہ آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق سوئی نادرن کیلئے آرایل این جی کی قیمت میں0.17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ کردیا گیا ہے۔ سوئی سدرن کیلئے آرایل این جی کی قیمت میں بھی 0.17ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا۔

اوگرا کے مطابق مارچ میں سوئی نادرن کے سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت 11.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔ مارچ کیلئے سوئی سدرن کے سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت بھی 11.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی

اوگرا کے مطابق فروری میں سوئی نادرن کے سسٹم پر آرایل این جی کی قیمت 11.19ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو تھی

اسی طرح فروری میں میں سوئی سدرن کے سسٹم پرآر ایل این جی کی قیمت 11.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔


متعلقہ خبریں