ڈیوس کپ: پاکستان نے سلووینیا کے خلاف ٹائی اپنے نام کر لیا


اسلام آباد: ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون پلے آف میں پاکستان نے سلووینیا کے خلاف ٹائی اپنے نام کر لیا۔

پہلے سنگلز میں اعصام الحق نے سلووینیا کے رزبورسک کو6۔4 ، 5۔7 اور 6۔7 سے ہرا دیا جبکہ دوسرے سنگلز میں عقیل خان نے سلوینیا کے بلاز کاوچچ کو 6۔0 ، 6۔7 اور4۔6 سے شکست دی۔

مزید پڑھیں: ڈیوس کپ ٹائی کیلئے بھارتی ٹینس ٹیم  کو سخت سیکیورٹی کی یقین دہانی

ڈبلز میں عقیل اور اعصام کی جوڑی نے سلووینیا کی جوڑی کو3۔6 اور6۔7 سے ہرایا۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا اوشیانا گروپ ون کیلئے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ڈیوس کپ ٹائی 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیوس کپ ٹائی کیلئے بھارت کی ٹینس ٹیم  کو سخت سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔ آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن پہلے ہی ڈیوس کپ کے لیےپاکستان آنےکی تصدیق کرچکی ہے۔

ڈیوس کپ ٹائی کیلئے بھارت نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ 1964 میں کیا تھا۔ 1973 میں ٹائی کی میزبانی نیوٹرل وینیو پر ملائیشیا نے کی تھی۔ دونوں ممالک درمیان آخری ڈیوس کپ ٹائی 2006 میں ممبئی میں ہوئی تھی۔

سیکریٹری پاکستان ٹینس فیڈریشن کرنل ریٹائرڈ گل رحمان نے کہاہے  کہ جب بھی آپ کہیں کھیلنے جاتے ہیں تو مناسب انتظامات کرنا میزبان ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے،ہم بھی بھارتی پلیئرز کی سیکیورٹی کیلئے سخت ترین انتظامات کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں