پنجاب حکومت کا اقلیتوں کے لیے چھ کروڑ روپے مختص


لاہور: پنجاب میں رہائش پزیر اقلیتوں کے لیے بڑی خبر آگئی، صوبائی حکومت نے اقلیتوں کو اپنے مذہبی تہواریں بھر پور طریقے سے منانے کے لیے چھ کروڑ  روپے کے فنڈز مختص کردیے ہیں۔

پنجاب حکومت نے پہلی بار ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی اور دیوالی کے موقعہ پر گرانٹ جاری کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق اقلیتوں کے لیے مختص فنڈز میں سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ستر لاکھ کی ہولی گرانٹ آج جاری کردی  ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری گرانٹ کے پیسے صوبے بھر میں مندروں کی دیکھ بال اور مرمت پر خرچ ہونگے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی ہندو برادری کو ہولی پر مبارکباد

خیال رہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی مذہبی جذبے سے منا رہی ہے۔ ملک بھر میں رنگوں کے اس تہوار کو پورے مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق رنگوں کے اس تہوار میں شہر کے مختلف چوراہوں پر روایتی ڈانڈیا اور گربہ رقص کیا جارہا ہے۔ جب کہ نوجوان ڈھول کی تھاپ پر خوب ہلہ گلہ کررہے ہیں۔ ہندو برادری سے وابستہ افراد نے اس کے انتظامات پہلے سے ہی مکمل کررکھے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق روایتی طور پر شام ڈھلتے ہی ہولکا کو جلا کر تہوار کا آغاز کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں