کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3660 ہوگئی

کورونا وائرس، امریکہ کا یورپ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل


دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ دس ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار چھ سو ساٹھ تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی کے چیف آف آرمی اسٹاف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جنرل نے خود کو گھر تک محدود کردیا ہے جبکہ دوسرے آرمی چیف نے انکی جگہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: قطر نے پاکستانیوں کیلئے سیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی

وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹلی کی ایک کروڑ 60 لاکھ کی آبادی پر مشتمل 11 صوبوں میں لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

امریکہ میں وائرس سے 22 افراد ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

افغانستان میں 4 ، مالدیپ میں  2  بنگلہ دیش میں3 جبکہ سری لنکا، بھوٹان، نیپال میں ایک ایک کیس کی تصدیق کی کی گئی ہے۔ جاپان میں بھی کورونا وائرس سے پہلا شخص جان کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی جانیں: اٹلی کے آرمی چیف بھی کورونا وائرس کا شکار

دوسری جانب 1920 میں پیدا ہونے والا چینی شہری کورونا سے ٹھیک ہونے والے دنیا کا معمر ترین شخص بن گیا ہے۔

آسٹریلیا میں کورونا کے بڑھتے کیسز سے سڈنی میں دو اسکول بند کر دئیے گئے جبکہ فرانس نے ملک بھر میں اسکولوں کو بند کرتے ہوئے 15 امریکی شہریوں کو بھی آئسولیشن وارڈ میں ڈال دیا ہے۔

شمالی کوریا میں اب تک کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت کئی غیر ملکی سفارت خانے بند کر دئیے گئے ہیں۔

صحت کے عالمی ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں اب تک ایک لاکھ دس ہزار لوگوں کو وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔


متعلقہ خبریں