فلسطینی طلبہ کے لیے اسکالر شپ: پاکستان کے لیے زیتون کے پودے

فلم پروڈیوسرز کی فواد چودھری سے ملاقات، فلم پالیسی کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام آباد: فلسطینی سفیر احمد رہی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں شجر کاری کے لیے زیتون کے 50 لاکھ درخت دیں گے جب کہ پاکستان نے کہا ہے کہ وہ 50 فلسطینی طلبہ کو اسکالر شپ دے گا۔

’مقبوضہ کشمیر فلسطین اور عراق کا نقشہ پیش کررہا ہے‘

ہم نیوز کے مطابق یہ اعلانات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی فلسطینی سفیر احمد رہی سے ہونے والی ملاقات میں کیے گئے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دوران ملاقات کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پوری پاکستانی قوم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

خلا میں جانے والا پہلا پاکستانی، لڑکی بھی ہوسکتی ہے: فواد چودھری

انہوں نے فلسطین کے سفیر سے کہا کہ وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر انتظام کام کرنے والی جامعات میں 50 فلسطینی طلبہ کو اسکالر شپ دیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق فلسطین کے سیفر احمد رہی نے کہا کہ 50 ہزار فلسطینی طلبہ پاکستان کے تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہیں۔

کورونا وائرس: 23 ممالک کے سائنسدان کراچی میں سر جوڑیں گے، فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے بات چیت کرتے ہوئے فلسطین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔


متعلقہ خبریں