پولیس کا رکشہ ڈرائیور کی پراسرار ہلاکت کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ


کراچی: پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی فرید کالونی میں رکشہ ڈرائیور کی پراسرار ہلاکت کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں مقتول کی اہلیہ، ساس اور برادر نسبتی سمیت چار ملزمان گرفتار کرلیے ہیں، جنہوں نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزموں نے دوران تفتیش منصوبہ بندی کے بعد رکشہ ڈرئیور کو قتل کی واردات کا اعتراف کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: باپ، بیٹے قتل کیس کا معاملہ، مفرور پولیس اہلکار اشتہاری قرار

پولیس کے مطابق مقتول کی اہلیہ نے گھر یلو ناچاقیوں سے تنگ آکر رشتے داروں کی مدد سے شوہر کو قتل کر ڈالا۔ مقتول اقبال کو گھر میں نیند کی حالت میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا،

پولیس حکام کا کہنا ہے ک ملزموں نے قتل کو چھپانے کی بھی کوشش کی تھی۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق قتل میں ملوث دو ملزم فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں