ایران کا یو این انسپکٹرز کو ایٹمی تنصیبات کےمعائنے کی اجازت دینے سے انکار


تہران: ایران نے اقوام متحدہ کے انسپکٹرزکو ایٹمی تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کہنا ہےکہ ایران کا ایٹمی تنصیبات کےمعائنے کی اجازت نہ دینا سنگین مسئلہ ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے انسپکٹرز کو ایٹمی تنصیبات تک رسائی کی ضرورت ہے، ایران  انہیں رسائی دے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایرانی سپریم لیڈر نے امریکی صدر کو مسخرا قرار دے دیا

دوسری جانب سحر ٹی وی کے مطابق ایران کے جوہری ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے غیر قانونی سوالوں کا جواب نہ دینے کے لئے ایران کے پاس ٹھوس وجوہات موجود ہیں ۔

 ایران کے جوہری ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے آئی اے ای اے کی حالیہ رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے جھوٹے دعووں کی بنیاد پر عالمی اداروں کو ایران سے سوالات پوچھنے کا حق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے کی 16 رپورٹس اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایران نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے تمام وعدوں پرعمل کیا۔


متعلقہ خبریں