متحدہ عرب امارات، طلبہ کو امتحانی مراکز میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر استعمال کرنے کی اجازت


دبئی: متحدہ عرب امارات میں سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات میں بیٹھنے والے طلباء کو ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

گلف نیوز کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام طلباء کو کورونا وائرس سے بچانے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کوڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 8 مارچ سے اسکولوں کو چار ہفتوں کے لئے بند کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3660 ہوگئی

خیال رہے یو اے ای میں کم از کم دو طلباء سمیت 59 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تاہم بھارت کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ سی بی ایس ای کے تحت جاری امتحانات میں شرکت کرنے والے گریڈ 10 اور 12 کے طلباء کو اس شرط پر امتحانات دینے کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ پیپر دینے کے فوری بعد روانہ ہو جائیں گے۔

اس ضمن میں سی بی ایس ای کے سیکرٹری انراگ تھرپاٹی کا کہنا ہے کہ امتحانی مرکز میں بیٹھنے والے طلباء کو ماسک اور سینیٹائزر استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔

 

 


متعلقہ خبریں