اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 636 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 636 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 

 

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 37 ہزار 58 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ ابتدا میں انڈیکس میں 145 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 36 ہزار 913 پوائنٹس تک گرا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی انڈیکس میں تیزی آئی اور کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 378 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 37 ہزار 437 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 636 پوائنٹس اضافے کے بعد کاروبار کا اختتام 37 ہزار 695 کی سطح پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج 225,939,560 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 15,473,039,656 روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 17 مارچ کو ہو گا

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور کاروبار کا اختتام 1160 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں