راولپنڈی: شہری کے گھر تین بیٹیوں کی پیدائش

راولپنڈی: شہری کے گھر تین بیٹیوں کی پیدائش

آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے شہر راولپنڈی کے رہائشی سلطان محمود کی خواہش اللہ نے منفرد انداز میں پوری کر دی۔

سلطان محمود نے ایک بیٹی کی خواہش کی مگر خدائے برتر نے انہیں دو بیٹوں کے بعد تین ننھی پریوں کا تحفہ دے دیا۔

نئے مہمانوں کی آمد پر گھر کا ہر فرد ہی خوش سے نہال ہے اور ننھی پریوں کے لیے بڑے بڑے خواب دیکھ رہا ہے۔

سلطان محمود کا کہنا ہے کہ تین دن پہلے میرے گھر اللہ کی تین رحمتیں نازل ہوئی ہیں، ہمیں بیٹی کی بہت تمنا تھی جو اللہ تعالیٰ نے پوری کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کی بیٹی نے مسلم نوجوان سے منگنی کر لی

تین ننھی پریوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹیوں کی پیدائش پر بہت خوش ہوں، انہیں اعلیٰ تعلیم دلواؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر میں بیٹیوں کی کمی تھی جو کہ اللہ تعالیٰ نے پوری کر دی۔

تینوں بہنوں کے نام عائزہ، سائرہ اور مائرہ رکھے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں