پنجاب میں چھوٹے ڈیم بنانے کا منصوبہ

وزیراعلیٰ پنجاب

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں چھوٹے ڈیمز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چھوٹے آبی ذخائر کی تعمیر سے متعلق فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے ڈیم اورآبی ذخائر بنا کر پینے کے پانی کی ضروریات پوری کریں گے۔

منصوبے کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں7 اور راجن پور میں 6 چھوتے ڈیم بنائے جائیں گے جب کہ 60 کروڑ 19 لاکھ روپے کی لاگت سے فلڈ بند اور سپر بھی بنائے جائیں گے۔

راولپنڈی کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے 6 ارب روپے کی لاگت سے ڈھوڈچہ ڈیم بنایاجائے گا اور 1ارب 56کروڑ روپے کی لاگت سے چہان ڈیم مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ موہاٹہ ڈیم سے 4500ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جائے گا اور 5ارب30 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والا پپن ڈیم 15ہزار ایکڑ اراضی سیراب کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ چکوال میں مہراہ شیرا ڈیم 4 ہزار ایکڑ اراضی سیراب کرے گا اور اس پر 68 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

جہلم میں پنڈوری ڈیم سے 1500 ایکڑ اراضی سیراب ہوگی اور اس پر95 کرروڑ روپے کی لاگت آئے گی جب کہ سوراہ ڈیم پر 91کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

اٹک میں تاجا بارا ڈیم 20 کروڑ روپے کی لاگت سے بنے گا اور اس سے 300 ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ سڈریال ڈیم سے 825 ایکڑ اراضی سیراب ہوگی اور اس پر ساڑھے 10 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ تلہ کنگ میں تمان ڈیم ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا اور گھبر ڈیم 5 ارب 65 کروڑ روپے سے بنے گا۔

چکوال میں دھرابی ڈیم کا منصوبہ مکمل ہونے سے 6400 ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ 34 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے دھرابی ڈیم سے پینے کیلئے صاف پانی بھی مہیا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ دریائے سندھ کے کنارے گاجنی کے مقام پر فلڈ بند بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں