پاکستان میں کورونا وائرس روکنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان تیار ہے، ظفر مرزا

پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان تیار ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد لندن، ایران اور عراق سے پاکستان آئے تاہم عوام کو جلد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کی جاتی ہے اور اسکریننگ کے دوران متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔ کورونا سے متاثرہ ممالک سے آنے والوں کا بھی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا وائرس 100 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جبکہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریض جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرتے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی اجتماعات سے اجتناب کرنا چاہیے تاہم اسکولوں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسکولوں میں بچوں کو کورونا وائرس سے بچاوَ کی احتیاطی تدابیر بتانی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار ہو گئی

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت کی حکمت عملی کے باعث  دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا وائرس کے نسبتاً کم کیسز سامنے آئے ہیں۔ مؤثر حکمت عملی سے کرونا کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں کورونا کا آوَٹ بریک ہوسکتا ہے، جس کے لیے نیشنل ایکشن پلان تیار ہے۔

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کورونا وائرس کی وجہ سے بند اسکولوں کو 16 مارچ سے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک کے امتحانات بھی 16 مارچ سے ہی شروع ہوں گے۔


متعلقہ خبریں