پنجاب پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے جدید سافٹ ویئر متعارف کرا دیا

پنجاب پولیس میں10ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید سافٹ ویئر ’’ٹریول آئی‘‘ متعارف کرا دیا۔

پنجاب پولیس تبدیلی اور اصلاحات کے مشن کے تحت ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنانے لگی۔ پنجاب پولیس نے ہوٹی آئی کے بعد ٹریول آئی سافٹ ویئر بھی متعارف کرا دیا گیا۔

پنجاب پولیس کے متعارف کرائے گئے جدید سافٹ ویئر میں لاہور کے تمام بس اڈے اور کمپنیاں رجسٹرڈ ہوں گی اور اس نظام کے تحت ملزمان کو پکڑنا انتہائی آسان ہو جائے گا۔

کسی بھی مقدمے میں نامزد ملزم جب کسی بھی بس سروس سے سفر کے لیے ٹکٹ خریدے گا تو وہ فوری طور پر اس نظام کے تحت پکڑا جائے گا۔

کنٹرول روم کے انچارج سب انسپکٹر عمیر احمد کا کہنا ہے کہ اس متعارف کرائے گئے جدید نظام میں لاہور کے بڑے بس اڈے رجسٹرڈ ہیں جن کے پاس لاگ ان ہیں جو بھی ٹکٹ خریدے گا اس کا ریکارڈ ہمارے پاس آ جائے گا۔

اس وقت ٹریول اور ہوٹل آئی سافٹ ویئرز میں ایک ہزار 572  ہوٹلز اور بس اڈے رجسٹرڈ کیے گئے ہیں اور گزشتہ دو ماہ کے دوران ان سافٹ ویئرز کے ذریعے 38 ہزار افراد کو چیک کیا گیا اور 40 اشتہاری گرفتار ہو چکے ہیں۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ اس سافٹ ویئر سے ہم پولیس کو مطلوب اور عدالتی مفرور افراد کو آسانی سے پکڑ رہے ہیں اور مجرمان کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی ہیلتھ انشورنس کا فیصلہ

پولیس حکام کے مطابق اس جدید نظام کو دوسرے شہروں سے بھی منسلک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس جدید نظام کے ذریعے جہاں خطرناک ملزمان کی گرفتاری میں مدد ملے گی وہیں ریکارڈ یافتہ مجرمان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ممکن ہو گا۔


متعلقہ خبریں