دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اسلام آباد: ترجمان واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق آج تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد  20 ہزار900 کیوسک اور اخراج  5 ہزار  کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 32 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک ہے۔

اعلامیہ کے مطابق چشمہ میں پانی کی آمد 44 ہزار 400 کیوسک اور اخراج  27 ہزار 900 کیوسک ہے۔

ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 13 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلسل بارش کے بعد راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 24 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 24 ہزار 600 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 10 لاکھ 36 ہزار ایکڑ فٹ ہے جب کہ منگلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 26  لاکھ 55 ہزار  ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 27 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 39 لاکھ 18 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔


متعلقہ خبریں