لاہور کے اسپتالوں سے ادویات چوری کا انکشاف

کورونا وائرس: ناقص انتظامات پر لاہور کے ایم ایس سروسز اسپتال تبدیل

فوٹو: فائل


لاہور: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب سے ادویات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

شہہر لاہور کے بڑے اسپتال سروسز اسپتال سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری کر کے بازار میں فروخت کرنے والا گینگ پکڑ لیا گیا ہے۔

میڈیکل سپریٹنڈنٹ (ایم ایس) سروسز اسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد کا کہنا ہے کہ ادویات چوری کرنے والے تینوں چور سروسز اسپتال کے ملازمین ہیں۔

سلیم شہزاد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مزید بتایا کہ ملزمان عرصہ دراز سے اس گھناؤنے فیل میں ملوث ہیں اور لاکھوں روپے کی ادویات چوری کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈریپ کا الرٹ: زینیٹیک سمیت چند دیگر ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کردی

ایم ایس سروسز اسپتال کا کہنا تھا کہ ملزمان کی ریکی کرنے کے بعد انہیں رنگے ہاتھوں پکڑا۔

انہوں نے واقعہ کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ ملزمان گزشتہ رات اسپتال کے پچھلے دروازے سے ادویات باہر لے جا رتھے جب انہیں پکڑا گیا۔

ایم ایس سروسز اسپتال سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں