موجودہ پاکستان ہماری وکالت نہیں کر سکتا، وزیر اعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد میں اکھٹے ہو کر دنیا کو بتائیں گے کہ کیسے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا، راجہ فاروق حیدر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ موجودہ پاکستان ہماری وکالت نہیں کر سکتا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹیڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر ایک کلاس لیس سوسائٹی ہے۔ ہم سے پہلے آزاد کشمیر کی حکومت کی کارکردگی بہت خراب تھی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے وزیر کہتے ہیں ہمارے پاس بجلی کم ہو جائے گی لیکن آج مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ ہمارے پاس وافر بجلی موجود ہے۔ آزاد کشمیر کا تو بیت المال بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے جدید سافٹ ویئر متعارف کرا دیا

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ سی پیک میں فور ایم سڑک کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا ہے۔ میں زکوۃ منافع فنڈ سے پیسے لے کر علامہ اقبال کے مزار پر گیا، وزیر اعلیٰ  اور اپنے رہنما سے بھی ملا۔ کشمیر والوں کو تو اسلام آباد میں ایک دن قیام کرنے کا نشہ ہے۔


متعلقہ خبریں