محکمہ صحت سندھ کے دفاتر میں شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد


کراچی: محکمہ صحت سندھ نے دفاتر میں شہریوں کےداخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ میں محکمہ صحت کے تمام دفاتر میں ملازمین کے علاوہ دیگر افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد16 ہوگئی

کراچی کے علاقے کھارادر اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کے دوران گراؤنڈز کو سینیٹائز کیا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا تھا کہ وزارت صحت سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پی ایس ایل 2020 سمیت دیگر عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

کراچی میں وزیر صحت سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے لیے ہیلپ ڈیسک اور تمام نجی اور سرکاری اسپتالوں میں بھی فرنٹ لائن ڈیسک قائم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، گورنر سندھ

محکمہ صحت سندھ آج عوامی اجتماعات کے حوالے سے ایڈوائزری بھی جاری کرے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام’صبح سے آگے‘ میں سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیمی ادارے 16مارچ کو کھلیں گے اور میٹرک کے امتحانات بھی 16 مارچ کو شروع ہوں گے۔

دوسری جانب معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ اسکول بند کرنے کی ضرورت نہیں تاہم اجتماعات سے اجتناب کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں