ن لیگی سینیٹر پیر صابر شاہ اپنی ہی پارٹی کی پالیسیوں پر برہم


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے سینیٹر پیر صابر شاہ اپنی ہی پارٹی کی پالیسیوں پر برہم ہوگئے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران پیر صابر شاہ نے دھواں دھار تقریر کی۔

انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بات پر پیر صابر شاہ جذباتی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ دو گروپوں میں تقسیم ہو گئی ہے، فواد چوہدری

پیر صابر شاہ کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی پر مسلم لیگ ن کو فائدہ اٹھانا چاہے تھا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے قائد کے بیانیے کو پس پشت ڈال کر نقصان اٹھایا ہے، ہماری پارلیمان میں کارکردگی پر عوام افسوس کررہے ہیں۔

ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ ہمیں سابق وزیراعظم کے بیانیہ پر چلنا ہوگا ورنہ عوام بھی ساتھ چھوڑ جائیں گے، پارٹی میں صرف نواز شریف کے احکامات مانتے ہیں۔

یہ بھی جانیں: ن لیگ اور ایم کیو ایم وفود کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

پیر صابر شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن صرف پنجاب کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے اور دوبارہ قومی سطح کی پارٹی نہیں بن پا رہی۔

اس پر ن لیگ کے سینئر رہنما نے کہا کہ جوانی میں ہم بھی بڑی بڑھکیں مارتے رہے ہیں، کوئی فیصلہ اپنی مرضی سے نہیں کیا، سب پارٹی قیادت کی ہدایت پر کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں