چین سے 12 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس پاکستان پہنچ گئیں

چین سے 12 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: کورونا وائرس اور ٹڈی دل کی روک تھام اور تشخیص کے لیے چین سے 12 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

چین کی جانب سے ارسال کردہ امدادی سامان  لے کر خصوصی کارگو طیارہ کراچی  پہنچا۔

کارگو طیارہ سے سامان کارگو شیڈ میں منتقل کیا گیا اور حفاظتی اقدام کے تحت طیارے کو رن وے سے دور پارک کیا  گیا تھا۔

چینی ایمبیسی کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ امدادی سامان میں 14 پیسٹی سائیڈ اسپریر، 50 ہزار لیٹر میلیتھین کیمیکل بھی شامل ہے، کیمیکل کو ٹڈی دل کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

چینی ایمبسی نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ چین ٹڈی دل کے خاتمے اور کورونا کی روک تھام و تشخیص کے لیے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔


متعلقہ خبریں