ملک میں لاوارث نظام چل رہا ہے، سراج الحق

جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف ہفتہ احتجاج منانے کا اعلان

فوٹو: فائل


جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں لاوارث نظام چل رہا ہے۔

پختون قومی جرگے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کرے گا تو ہی ہر کوئی ترقی کرے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں لاوارث نظام چل رہا ہے اس لیے سمجھ نہیں آرہی کہ نظام کی بہتری کے لیے کونسا دروازہ کھٹکھٹایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سراج الحق کا حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان

سراج الحق نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

جماعت اسلامی کے امیر کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ افغانستان میں خونریزی کا خاتمہ چاہتے ہیں، نیٹو فورسز کی افغانستان آمد کی وجہ سے پشتون قوم مسائل سے دوچار ہوئی ہے۔

انہوں نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنگ سے پورا خطہ متاثر ہوا ہے، امریکہ اب واپس جارہا ہے، نقصانات کا معاوضہ کون ادا کرے گا؟

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہیروشیما اور ناگاساکی میں اتنا بارود استعمال نہیں ہوا جتنا پاک افغان سرحد کے دونوں جانب ہوا، ہمارے پودوں، پہاڑوں اور چشموں نے بارود جذب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سول بالادستی میں ہی ملک کی بقاء ہے، حکومت خیبر پختونخوا کو اپنا حصہ نہیں دے رہی، ہم چاہتے کہ اس صوبے کے مسائل حل ہوں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اصلی معنوں میں جرگے میں  شرکت نہیں کی۔


متعلقہ خبریں