سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر منیر احمد بھمرو کو کیماڑی و کورنگی ٹاؤن سے صدر ٹاؤن تعنیات کردیا گیا جب کہ ڈائریکٹر سامت علی خان کو انوائرمنٹ اینڈ بلڈنگ سروسز سے ویجلنس سیکشن ون تعنیات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ صحت سندھ کے دفاتر میں شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد

ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن ملک اعجاز کو لیاری کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا، ڈائریکٹر لیاری ٹاؤن کو سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائی کے احکامات دیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر کچی آ بادی محمد رقیب کو ڈائریکٹر کیماڑی تعنیات کردیا گیا جب کہ  ڈائریکٹر ندیم انور لیاری ٹاؤن سے ملیر ٹاؤن تعنیات کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر اسٹرکچر سیکشن ون بنش شبیر کو ڈیزائن اینڈ کمپلنٹ سیکشن کا اضافی چارچ دے دیا گیا، ڈائریکٹر بلدیہ ٹاؤن ندیم احمد کو اسٹرکچر سیکشن ٹو تعنیات کردیا گیا۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر انڈسٹریل سیل آ صف رضوی کو کورنگی کا چارچ دے دیا گیا جب کہ ڈائریکٹر بن قاسم مجاہد عباس کو ویجلنس سیکشن ٹو کا چارچ دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کا بلاول کو سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے کا مشورہ

ڈپٹی ڈائریکٹر سائیٹ ٹاؤن جلیس صدیقی کو ٹرانسفر کرکے بلدیہ ٹاؤن کا چارچ دے دیا گیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبد السمیع جلبانی کو بن قاسم ٹاؤن تعنیات کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر گلشن ٹاؤن ٹو کو ڈیمولیشں کا اضافی چارچ دے دیا گیا جب کہ سینئر بلڈنگ انسپکٹر لیاقت آباد ٹاؤن کامران علی ریکوری سیکشن تعنیات کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں