لاڑکانہ: ایک دن میں آوارہ کتوں نے 28 افراد کو کاٹ لیا

لاڑکانہ: ایک دن میں آوارہ کتوں نے 28 افراد کو کاٹ لیا

لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے آبائی شہر لاڑکانہ اور اطراف میں آوارہ کتوں نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ شہریوں کی جانب سے مسلسل توجہ دلانے کے باوجود اس ضمن میں متعلقہ حکام کے کانوں پہ جوں تک نہیں رینگی ہے۔

کراچی: آوارہ کتوں کے کاٹنے میں کمی نہیں آئی، حکومتی دعوے دکھاوا ثابت

ہم نیوز نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ صرف ایک دن میں لاڑکانہ ضلع کی حدود میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 28 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا کہ اینٹی ریبیز سینٹر کو اینٹی ریبیز ویکسین کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ سینیٹر کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 2020 کے پہلے ماہ (جنوری) میں کتے کاٹنے کے 3069 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ماہ فروری 2020 میں یہ تعداد 3267 تک پہنچ گئی تھی۔

کراچی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ

اینٹی ریبیز سینٹر لاڑکانہ کے انچارج ڈاکٹر نورالدین قاضی نے ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ کے ابتدائی دس دنوں کے دوران اب تک آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 814 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سینٹر انچارج ڈاکٹر نورالدین قاضی نے کہا کہ متاثرین کی تعداد دیکھتے ہوئے فراہم کی جانے والی اینٹی ریبیز ویکسین کی مقدار بہت کم ہے۔

ہالا: کتے نے دس افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا

ہم نیوز کو ڈاکٹر نورالدین قاضی نے بتایا کہ پی پی ایچ آئی نے اینٹی ریبیرز کے دس، آئی ایچ ایس نے 110، جب کہ سی ایم سی ایم ایس سائیڈ نے 220 ڈبل اور 40 سنگل وائل فراہم کئے ہیں۔

افسوسناک امر ہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے حلقہ انتخاب سمیت خود وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے آبائی شہر سیہون، مخدو جمیل الزماں کے شہر ہالا، شہر قائد کراچی اور سید قائم علی شاہ کے شہر خیرپور سمیت مختلف شہروں وعلاقوں سے تسلسل کے ساتھ گزشتہ کافی عرصے سے یہ خبریں ذرائع ابلاغ میں شائع ہورہی ہیں کہ آوارہ کتوں کی بہتات نے لوگوں کی زندگیاں نہ صرف اجیرن کردی ہیں بلکہ متعدد اموات بھی ہو چکی ہیں مگر تاحال اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔

کراچی: سگ گزیدگی میں اضافہ، جناح اسپتال میں ایک دن کے اندر 115 متاثرین لائے گئے

صوبہ سندھ میں مختلف مقامات سے یہ اطلاعات بھی ملی ہیں کہ اینٹی ریبیز ویکسین کی عدم دستیابی بھی شہریوں کے لیے سخت مشکلات پیدا کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں