کورونا وائرس کے وار سے بچ جانے والے ممالک

کورونا وائرس، صدی کی خطرناک ترین وبا کا ایک سال مکمل

فوٹو: فائل


اسلام آباد:چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس نے دنیا بھر کے سو سے زائد ممالک کو متاثر کیا ہے تاہم ایسے بھی کچھ ممالک ہیں جن میں اس وبائی بیماری کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے گلف نیوز کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں خوف و ہراس کی کیفیت طاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس، امیر ترین شخص کو ایک دن میں 8 کھرب روپے کا نقصان

کوویڈ 19 نامی اس بیماری سے اب تک ایک لاکھ دس ہزار افراد متاثر جبکہ چار ہزار لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کی وبائی بیماری سے بچ جانے والے اکثر ممالک کی سرحدیں ان ممالک سے جڑی ہوئی ہیں جو اس بیماری سے بہت متاثر ہیں۔

ترکی:

ترکی کے وزیر صحت نے دعوی کیا ہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

ترکی کی سرحد ایران اور یورپ کے ان ممالک کے ساتھ ملتی ہے جہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔

اس کے علاوہ ترکی کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد کا رخ ہوتا ہے۔ اس سب کے باوجود ترکی کورونا کی وبائی بیماری سے بچا ہوا ہے۔

کینیا:

سیاحت کے لیے مشہور ایک اور بڑا افریقی ملک کینیا بھی کسی طرح کوویڈ 19 نامی بیماری سے بچا ہوا ہے۔

کنییا کے مقامی اسپتال نے کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا ہوا ہے تاہم اب کسی بھی شخص میں اس وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ایتھوپیا:

افریقہ کا آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک ایتھوپیا بھی کورونا وائرس کے وار سے بچا ہوا ہے۔

ایتھوپیا کی حکومت نے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے موثر اقدام کیے ہیں۔

میانمار:

میانمار جنوبی ایشیا کا ایک الگ تھلگ ملک ہے جس کا چین کے ساتھ بہت قریبی کاروباری اور سفری روابط ہیں اس کے باوجود ، میانمار اب تک اس بیماری سے آزاد ہے۔

میانمار نے چینی شہریوں کے لیے ویزہ سہولت بھی عارضی طور پر بند کر دی ہے جس نے سیاحوں کی تعداد کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ میانمارآنے والوں میں 30 فیصد کا تعلق چین سے ہے۔


متعلقہ خبریں