برطانیہ میں پہلے الیکٹرک کار فلنگ اسٹیشن کا افتتاح اس سال ہوگا


برطانیہ میں پہلے ماحول دوسٹ الیکٹرک کار (برقی گاڑی) فلنگ اسٹیشن کا افتتاح اس سال کے وسط تک ہو جائے گا۔

حکام کے مطابق پہلا الیکٹرک کار فلنگ اسٹیشن برطانیہ کے شہر برائنٹری ایسیکس میں مکمل ہونے کے قریب ہے جس کا افتتاح اس سال گرمیوں میں کیا جائے گا۔

یہ الیکٹرک کار فلنگ اسٹیشن پورے برطانیہ میں تعمیر کیے جانے والے سو ایسے فنگ اسٹیشنز کا پہلا پراجیکٹ ہے۔ حکومت برطانیہ کی جانب سے ان سو الیکٹرک کار فلنگ اسٹیشنز کے لیے ابتدائی طور پر ایک بلین پاونڈ کی رقم مختص کی گئی ہے۔

اس سال افتتاح کیے جانے والے الیکٹرک فلنگ اسٹیشن میں نصب سپر چارجرز کی مدد سے بیک وقت 24 برقی گاڑیوں کو 20 سے 30 منٹ میں چار کیا جاسکے گا۔ اس دوران گاڑی مالکان فلنگ اسٹیشنز سے متصل سہولیات سے آراستہ عمارت میں کافی پی سکیں گے، آرام کریں گے یا اس میں موجود سپر مارکیٹ میں چھوٹی موٹی خریداری کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: صرف چار لاکھ روپے میں الیکٹرک کار متعارف

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ پانچ سال میں برطانیہ بھر میں الیکڑک فلنگ اسٹیشنز کا جال بچھایا جائے گا تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ ماحول دوست برقی گاڑیوں کی طرف آجائیں۔

اس سے قبل برطانوی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ 12 سے 15 سالوں میں ملک میں نئی پٹرول، ڈیزل اور ہائیبرڈ گاڑیوں کو خریدوفروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔

گرڈ سرو کی زیر نگرانی الیکڑک فلنگ اسٹیشن کی تعمیر کے لیے برطانوی حکومت نے پہلے ہی 4 ملین پاونڈ سے زائد رقم مختص کردی ہے۔

برطانیہ کے شہر برائنٹری ایسیکس میں تعمیر ہونے والے الیکٹرک فلنگ اسٹیشن اسٹینسٹڈ ائیر پورٹ، چیلمسفورڈ، کولچسٹر اور موٹروے ون کے قریب تعمیر کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں