کورونا وائرس کا دوسرا مریض صحت یاب

پاکستان میں کورونا

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس کا دوسرا مریض صحت یاب ہوگیا جسے کل اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے قائم کی گئی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس کے دوران بتایا گیا کہ 19 کیسز کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے نو مثبت آئے ہیں۔

اجلاس کے دوران بریف کیا گیا کہ حیدرآباد کے مریض کے متعلقہ افراد میں سے ایک کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کا پہلا مریض صحتیاب ہو گیا

چار روز قبل پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض صحت یاب ہوا تھا۔ ترجمان حکومت سندھ وہاب مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج مرض صحتیاب ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مریض کا تازہ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

مزید پڑھیں : کورونا وائرس کے شکار98 فیصد مریض خود ٹھیک ہوسکتے ہیں، ظفر مرزا

سندھ میں آج مرض کے دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں وبائی بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ  کے مطابق کورونا وائرس کے شکار ایک شخص کا تعلق کراچی اور دوسرے کا حیدرآباد سے ہے۔

سندھ میں دو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ جن مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وہ مختلف ملکوں سے ہوائی جہازوں پر کراچی پہنچے ہیں۔


متعلقہ خبریں