وہ لمحہ جب لاہور کے کپتان اپنے ہی کھلاڑیوں کے نام بھول بیٹھے


لاہور:  پاکستان سپر لیگ کے 24 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس تو جیت لیا تاہم ٹیم میں کی گئی تبدیلیوں کے حوالے سے سوال پر تذبذب کا شکار ہو گئے اور کھلاڑیوں کا نام بھول بیٹھے۔

خیال رہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے اس سے قبل کسی بھی بڑی ٹیم کی کپتانی نہیں کی اور نہ ہی وہ ڈومیسٹک کرکٹ زیادہ کھیلے ہیں۔

قلندرز کی انتظامیہ جانب سے ان کو کپتانی دینے کا تجربہ اس وقت کیا گیا جب محمد حفیظ، فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی جیسے تجربہ کار کھلاڑی ٹیم میں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں